اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کیلئےحکومت نے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کیلئےحکومت نے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے فیض آباد آپریشن عارضی طور پر روک دیا ۔ فیض آباد میں مظاہرین کےخلاف آپریشن میں حکومت نے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔دوسری جانب وزیرداخلہ کو حالات سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے اور وزیرداخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو  آپریشن کی بریفنگ بھی دی ۔مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار شہید  ہوگیا ۔

اس سے پہلے اسلام آباد آپریشن کے دوران مظاہرین نے 8 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی جبکہ پتھراﺅ کر کے پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت کے دھرنے کیخلاف آپریشن کے دوران مشتعل مظاہرین نے پنڈال میں مختلف مقامات پرشہریوں کی پراپرٹیز کو آگ لگانا شروع کر دی اور 8 موٹر سائیکلوں کونذرآتش کر دیا گیاجبکہ پولیس وین پر پتھراﺅ کر کے شیشے توڑ دیئے۔