سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی، اقوام متحدہ

سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی، اقوام متحدہ

سعودی عرب اور اتحادیوں نےاہم ترین عرب ملک کو ایسی اجازت دے دی کس کی توقع نہ تھی

نیویارک:اقوام متحدہ کے امدادی کاموں کے نگران ایک ادارے کے ایک اہلکار نے کہاہے کہ سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے لیے امدادی پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے چھ نومبر سے یمن کی فضائی اور بحری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

فی الحال اردن کے دارالحکومت عمان اور صنعاءکے درمیان یہ پروازیں اقوام متحدہ کی نگرانی میں شروع کی جائیں گی۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کاموں کے ادارے کے ترجمان ڑینس لیرکے نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ عمان سے ان پروازوں کا سلسلہ ہفتہ پچیس نومبر سے شروع ہوگیا ہے۔

ان کے مطابق جبوتی اور یمن کے درمیان بھی سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ایسی پروازیں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔