کراچی سٹار گیٹ دھرنے میں 22زخمی ہسپتال منتقل

کراچی سٹار گیٹ دھرنے میں 22زخمی ہسپتال منتقل

کراچی : سٹار گیٹ دھرنے میںزخمی ہونے والے22 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں اس وقت تین بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جس میں جنا ح ہسپتال ٗ سول ہسپتال اور عباسی شہید ہسپتال شامل ہے۔ اب تک کراچی دھرنے میں 22افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں کچھ گولی ٗ شیل اور پتھرائو سے زخمی ہوئے ہیں۔ جناح ہسپتال میں آنے والے 12افراد ایسے ہیں جو فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔سول ہسپتال میں 6 زخمی پتھرائو کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔