وزیر اعظم نااہل شخص کے دربار میں حاضری دے رہا ہے : عمران خان

وزیر اعظم نااہل شخص کے دربار میں حاضری دے رہا ہے : عمران خان


اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک جل رہا ہے اور وزیر اعظم نااہل شخص کے دربار میں حاضری دے رہے ہیں۔


ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ اب ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر اپنے وفاداروں کو بچانے کی کوشش نہ کی جاتی تو آج ملک اس صورتحال کا شکار نہ ہوتا۔


تازہ ترین خبر کے مطابق عمران خان نے فیض آباد آپریشن کی وجہ سے اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔ پیر کو انہوں نےکراچی جانا تھا لیکن اب وہ اس معاملے کے حل ہونے تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے ۔