فیض آباد آپریشن پھر شروع ٗ مظاہرین کا ٹولیوں میں بٹ کر مقابلہ جاری

فیض آباد آپریشن پھر شروع ٗ مظاہرین کا ٹولیوں میں بٹ کر مقابلہ جاری


راولپنڈی : فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ٗ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 160 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید بھی ہو چکا ہے۔


تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں آج صبح دھرنے کیخلاف انتظامیہ نے کریک ڈائون شروع کیا جس کے بعد اب شہر میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ احتجاجی ٹولیوں کی شکل میں پولیس پر حملے کرنے میں مصروف ہیں اور انہی حملوں میں پہلے ایک پولیس اہلکارشہید ہو چکا ہے۔


اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ فیض آباد میں مظاہرین کیخلاف آپریشن ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے اور مظاہرین اپنے بچائو کی کوشش کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے آج سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے گھر پر بھی حملہ کر دیا ٗ اور کئی گاڑیاں جن میں پولیس کی ٹرانسپورٹ بھی شامل ہے انہیں آگ لگا دی۔