فیض آباد آپریشن، مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی

فیض آباد آپریشن، مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی

لاہور: فیض آباد دھرنے کے بعد ملک بھر میں پیدا بد امنی کی صورتحال میں اضافہ ہورہا ہے۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا۔ جب کہ شاہدہ موڑ پر مظاہرین نے دھرنا دے رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیض آباد آپریشن کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیالکوٹ میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی حویلی پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا۔ مشتعل مظاہرین نے حویلی پر پتھراو کیا جس سے حویلی کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے۔جبکہ لاہور میں بھی مظاہرین نے جی ٹی روڈ سمیت مختلف شاہراوں کو بلاک کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہدرہ موڑ پر بھی دھرنا دے رکھا ہے۔