مظاہرین نے زاہد حامد کے گھر پر حملہ کر دیا

مظاہرین نے زاہد حامد کے گھر پر حملہ کر دیا

پسرور: فیض آباد آپریشن کے رد عمل پر جہاں دوسرے شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ،وہی پر مظاہرین نے پسرور میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ککے زئی میں ان کے گھر پرحملہ کر دیا۔مظاہرین نے ان کے گھر کے شیشے اور کھڑکیاں توڑ دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اور ان کے گھر کا کوئی بھی فرد گھر میں موجود نہیں تھا۔دوسری طرف زاہد حامد اس وقت کہا ں ہیں اس حوالے سے بھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک کی جانب سے زاہد حامد کے استعفیٰ کامطالبہ کیا جارہا تھا جسے حکومت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا اور دونوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار رہا جس کے بعد عدالت کے حکم پر دھرنا ختم کروانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔