دھرنے والوں نے بھارت سے رابطہ کیا ، احسن قبال

دھرنے والوں نے بھارت سے رابطہ کیا ، احسن قبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد دھرنے میں موجود مذہبی جماعتوں نے بھارت سے رابطہ کیا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
سرکاری نیوز چینل پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین بین الاقوامی سازش کرنے والوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں، ان کے پاس ایسی معلومات اور ایسے وسائل موجود ہیں جو ریاست کے خلاف استعمال ہو تے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دھرنے والے اتنے سادہ نہیں، ان کے پاس کچھ ایسی چیزیں اور وسائل ہیں جو ریاست کےخلاف استعمال ہوتے ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی بنانا ہے۔احسن اقبال نے بتایا کہ دھرنے والوں ک پاس آنسو گیس کے شیل ہیں جو انہوں نے فورسز پر پھینکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں آپریشن عدالتی احکامات پر شروع کیا گیا۔کیونکہ عدالتی احکامات کی بجا آوری سےانکار نہیں کرسکتے، انتظامیہ کا فرض ہے کہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کرے لہٰذا انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کہ کہ جان و مال کا نقصان نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ ختم نبوت سے دوستی نہیں بلکہ دشمنی ہے جس سے قوم کی صفوں میں انتشار پیدا ہو رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے پر امن طریقے سے دھرنے کا حل نکالنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی دھرنے والوں کے ساتھ ہر وقت مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ملک میں انتشار پھیلانے میں ایک جماعت ملوث ہورہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی قسم کی بدامنی کی سازش سے دور رہیں کیوں کہ ملک میں انتشار و عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔