نوازشریف حالا ت خراب ہونے کے بعد احسن اقبال پر برہم

نوازشریف حالا ت خراب ہونے کے بعد احسن اقبال پر برہم

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف فیض آباد دھرنے کا معاملہ مزید خراب کرنے پر وزیر داخلہ احسن اقبال پر شدید برہم ہوگئے، انہوں نے معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، ٹیلیفونک رابطے کے دوران احسن اقبال نے نوازشریف کو دھرنے کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جس پر نوازشریف نے احسن اقبال پر دھرنے کا معاملہ مزید خراب کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معاملے کو کسی نہ کسی طرح فوری حل کیا جائے اور مزید نہ بگاڑا جائے۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ دھرنے کا معاملہ صحیح طریقے سے حل نہیں کیا گیا۔اس موقع پر احسن اقبال نے نوازشریف کو بتایا کہ دھرنے والوں کو امداد فراہم کی جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،ہم دھرنا قائدین سے رابطہ بھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مذاکرات بھی کیے جا سکیں۔