محکمہ صحت نے پورے پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی

محکمہ صحت نے پورے پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی


لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرز اتوار کو بھی اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے


تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی جائے اور اس سلسلہ میں محکمہ کی طرف سے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اتوار کو بھی اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے ۔ تمام سرکاری ہسپتال کے ایم ایساور دیگر افسران کو بھی اپنے دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے 

محکمہ صحت کی طرف سے جاری کئے گئے مراسلہ میں اس بات کی ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ڈیوٹی پر موجود تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو علاج معالجے میں کوئی مسئلہ نہ آسکے