مظاہرین نے چوہدری نثار کے گھر دھاوا بول دیا

مظاہرین نے چوہدری نثار کے گھر دھاوا بول دیا

اسلام آباد: فیض آباد دھرنے کیخلاف جاری آپریشن کے بعد مظاہرین نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے گھر دھاوا بول دیا ،اس دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق چند گھنٹوں قبل مظاہرین نے چودھری نثار علی خان کے گھر پر حملہ کر کے گیٹ توڑ دیا اور گھر کے باہر کھڑی بکتر بند گاڑی پر پتھراو کر کے آگ لگانے کی کوشش کی جس کے بعد وہاں صورتحال کافی کشیدہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے گھر کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں بے نظیر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔