ایک دن میں ملکی معیشت کو 13 ہزار ارب روپے کا نقصان

ایک دن میں ملکی معیشت کو 13 ہزار ارب روپے کا نقصان


لاہور: بے یقینی صورتحال کے باعث ایک روز میں ملکی معیشت کو 13 ہزارارب روپے کا نقصان ہو گیا


آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ مظاہروں کی وجہ سے صرف ملک کی املاک کو ہی نقصان نہیں پہنچایا گیا بلکہ ملکی معیشت کا بھی بھٹہ بٹھا دیا گیا ہے ۔ کراچی ٗ لاہور ٗ فیصل آباد اور جڑواں شہروں سمیت کئی شہروں میں حالات کشیدہ ہیں۔


تمام بڑے شہروں میں آج سارا دن مذہبی ٹولے کی طرف سے دکانوں کو بند کروایا جاتا رہا ہے اور جس نے بھی اپنی دکان کھولنے کی کوشش کی اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔ نعیم میر نے بتایا کہ لاہور میں احتجاج کی وجہ سے تمام بڑی مارکیٹیں بند کروادی گئیں اور یہی صورتحال ٗ کراچی ٗ فیصل آباد اور جڑواں شہروں میں بھی رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ دکانیں بند ہونے کی وجہ سے ایک دن میں دس ہزار چار ہزار ارب روپے کا کاروبار ہوتا ہے جو بری طرح متاثر ہوا ہے