زاہد حامد نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کر دی

زاہد حامد نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپنا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی

تفصیلات کے مطابق زاہد حامد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ اگر ان کے استعفے کی وجہ سے حالات معمول پر آتے ہیں تو وہ مستعفی ہونے کےلیے تیار ہیں۔


یاد رہے کہ اس سے پہلے مظاہرین نے پسرور میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے گھر پر حملہ کیا تھا اور ان کی حویلی میں تور پھور کی اور فرنیچر کو آگ لگادی تھی۔ حالات کو کنٹرول کرنے کےلیے نوازشریف نے بھی احسن اقبال کو ہدایات دی تھیں۔