دھرنا مظاہرین نے پھر دھرنے والی جگہ پر قبضہ کرلیا

دھرنا مظاہرین نے پھر دھرنے والی جگہ پر قبضہ کرلیا


اسلام آباد : دھرنا مظاہرین نے دوبارہ دھرنے والی جگہ پر قبضہ کر لیا اور پولیس کو پیچھے دھکیل دیا


تفصیلات کے مطابق آج صبح تقریباً سات بجے فورسز کی دھرنے کی جانب پیش قدمی شروع ہوئی تھی اور اس وقت دھرنے کے مظاہرین کو اپنی جگہ سے ہٹانے کیلئے فورسز کو کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاتھا مگر دھرنا مظاہرین نے منتشر ہونے کے بعد جو منظم واپسی کی اس کی امید شاید فورسز نہیں کر رہی تھیں اور جب مظاہرین نے کم بیک کیا تو پولیس نے کافی پیچھے دھکیل دیا اور جو علاقہ پولیس نے ان سے خالی کروایا تھا وہ واپس مظاہرین کے قبضے میں چلا گیا ۔


اس وقت بھی یہی صورتحال ہے کہ پولیس دھرنے والی جگہ سے بہت پیچھے ہے اور اب تقریبا چار ہزار مظاہرین جمع ہو کر پولیس پر حملہ کرتے ہیں اور پھر ٹولیوں کی صورت میں پسپا ہو جاتے ہیں۔