کپل شرما اب ہالی ووڈ فلموں میں بھی نظر آئیں گے

کپل شرما اب ہالی ووڈ فلموں میں بھی نظر آئیں گے

ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما اب ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحتیوں کا جادو دکھاتے نظر آئیں گے۔
تقریب کے دوران فلم ’فرنگی‘ کے ہدایت کار راجیو دھینگرا نے کپل کی ہالی ووڈ میں انٹری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کپل کو ہالی ووڈ کی معروف کمپنی ’بیڈماماز‘ کی جانب سے پیشکش ہوئی جو کپل کو لے کر مزاحیہ سیریز بنانا چاہتی ہے۔ سیریز کی کہانی ایک ہالی ووڈ اورایک بھارتی اداکار کے گرد گھومتی ہے تاہم کپل نے ابھی کمپنی کے ساتھ باضابطہ معاہدہ نہیں کیا البتہ انہیں سیریز کی کہانی بہت پسند آئی ہے۔
دوسری جانب کپل نے بھی ہالی ووڈ سے آفر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ عرصہ قبل ایک اسکرپٹ موصول ہوا تھا جسے دیکھ کر ان کی حیرت اور خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی تھی اور وہ بہت جلد ہالی ووڈ جا کر کمپنی سے اس بارے میں بات کریں گے۔