گلو بٹ بھی مظاہرے میں شامل ہو گیا

گلو بٹ بھی مظاہرے میں شامل ہو گیا


لاہور:تحریک لبیک یارسول اللہ کے حکومت مخالف مظاہرے میں گلوبٹ اور اس کا بھائی بھی شامل ہو گیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حکومت کے مذہبی جماعت کیخلاف آپریشن کے باعث لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو چکےہیں،لاہور میں ڈاکٹر اشرف جلالی کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے سامنے تحریک کا احتجاج جاری ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکن شریک ہیں۔

لاہور میں احتجاجی مظاہرے میں گلو بٹ اور اس کا بھائی بھی شریک ہوا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔