پی ٹی آئی نے مانسہرہ میں جلسہ منسوخ کر دیا

پی ٹی آئی نے مانسہرہ میں جلسہ منسوخ کر دیا

اسلام آباد: اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے کیخلاف آپریشن کے باعث پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر تحریک انصاف نے اپنا کل کا جلسہ منسوخ کر دیاہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان تحریک انصاف کا کہناتھا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کل مانسہرہ میں ہونے والا پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کر دیا گیاہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں پولیس اب پیچھے ہٹ چکی ہے جبکہ دھرنا مظاہرین نے دوبارہ فیض آباد چوک پر قبضہ جمالیاہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج کو طلب کر لیا گیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔