سعودی عرب میں قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قرار

سعودی عرب میں قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قرار

ریاض:  سعودی عرب میں قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قرار  دیدیا   گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ احوال مدینہ کے ترمیم شدہ لائحہ عمل میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سعودی شہری کو قومی شناختی کارڈ اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا تاوقتیکہ وہ ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرا لے جبکہ عملدرآمد آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا۔ 20سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد مقامی شہری کو اپنے والد اور اس کی وفات کی صورت میں بڑے بھائی سے شناختی کارڈ کے حصول میں تاخیر پر باز پرس ہو گی۔

مقامی شہری کو  والد  کی وفات کی صورت میں ترکے  کی تقسیم  کی دستاویز  پیش کرنی ہوگی اورڈی این اے ٹیسٹ کرانا  ہو گا۔ دوسری جانب سعودی علما  بورڈ نے ڈی این اے ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے۔

مصنف کے بارے میں