کراچی اور لوئراورکزئی حملوں پر سلامتی کونسل کی شدید مذمت

کراچی اور لوئراورکزئی حملوں پر سلامتی کونسل کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو

نیویارک:کراچی میں ہونیوالے چینی قونصل خانے پر حملے اور لوئر اورکزئی میں دہشت گرد حملوں کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا ،ایک بیان میں رکن ممالک نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، ذمے داروں، سہولت کاروں اور مالی مدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔


سلامتی کونسل نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی پر اہلکاروں کے کردار کو سراہا۔