چودھری سرور کے صاحبزادے انس سرور نے بہترین سکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل کرلیا

چودھری سرور کے صاحبزادے انس سرور نے بہترین سکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل کرلیا
کیپشن: Image by Barfi Culture

لاہور:پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرورکے صاحبزادے چودھری انس سرور نے بہترین سکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے صاحبزادے ممبر سکاٹش پارلیمنٹ انس سرور کو بہترین سکاٹش سیاستدان کا اعزاز حاصل ہوگیا، انھیں یہ اعزاز پروقار تقریب میں دیا گیا ، انس سرور کو نسلی تعصب نفرت، اسلام فوبیا جیسے معاملات پر جرات مندانہ آواز بلند کرنے کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ عطا کیا گیا۔


سکاٹ لینڈ کا معتبر ادارہ ہر سال بہترین اسکاٹش سیاستدان کا ایوارڈز دیتا ہے ، انس سرور کا کہنا ہے ایوارڈ جیتنے پر وہ خوش ہیں اور اس کامیابی کو والد اور والدہ کے نام کرتے ہیں۔