کرتاپور بارڈر تقریب :بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے شاہ محمود قریشی کو تضحیک آمیز جوابی خط لکھ ڈالا

کرتاپور بارڈر تقریب :بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے شاہ محمود قریشی کو تضحیک آمیز جوابی خط لکھ ڈالا
کیپشن: Image by The Indian Express

چندی گڑھ:پاکستان کا جذمہ خیر سگالی لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کرتاپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تضحیک آمیز جوابی خط لکھ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ریاست پنجاب میں دہشتگردی، سرحد پر بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے باعث تقریب میں نہیں آ سکتا، سکھ برادری کیلئے اقدام قابل ستائش ہے تاہم تقریب کا حصہ نہیں بن سکتا ،امن کے بجائے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریندر سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی وزیراعظم دونوں ممالک کو امن کے راستے پر گامزن کریں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دعوت نامے پر شکر یہ بھی ادا کیا۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے آئی ایس آئی کیخلاف بھی ہرزہ سرائی کی اورتمام واقعات کو دہشتگردی کا رنگ دیکر پاکستان کے کھاتے میں ڈال دیا۔امریندر سنگھ نے کہا کہ تمام تر حالات کے تناظر میں پاکستان نہیں جا سکتا، کشیدگی اور ہلاکتوں کا سلسلہ تھما تو گردوارہ کرتارپور صاحب پر حاضری دوں گا۔