زرداری سے بھی پلی بارگین کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے :شیخ رشید

زرداری سے بھی پلی بارگین کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے :شیخ رشید

لاہور :سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے شیخ رشید نے ایک اور اہم خبر دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف متعدد مقدمات میں پلی بارگین کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب نے خزانہ میں پیسہ جمع کروانا شروع کر دیا ہے ،پیپلزپارٹی کے لوگوں نے رقم دینا شروع کر دی ہے ،تحریک انصاف کے غیر قانونی فنڈنگ کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خا ن پاکستان کی تاریخ کا وہ وزیر اعظم ہے جس کی شخصیت پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اور اگر ان کی کابینہ میں کوئی کرپٹ وزیر ہے تو اسے دگنی سزا ہونی چاہیے ۔

شیخ ریشد نے کہا کہ فوج ملک میں معاشی اور اقتصادی استحکام کے لیے کوشاں ہے جس کی وجہ سے بعض عناصر کے پیٹ میں درد ہورہا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے فنڈز بھی تحقیقات ہونی چاہیے،شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف سرخرو ہو کر نگلے گی فیصلہ الیکشن کمیشن نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔