گابا ٹیسٹ: بابراعظم نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گابا ٹیسٹ: بابراعظم نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ گابا  کرکٹ سٹیڈیم برسبین میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی  تاہم وہ ان کی یہ سینچری ٹیم کو شکست سے بچانے میں  ناکام رہی۔ بابر اعظم  کیریئر کے 22 ویں ٹیسٹ کے اختتام پر 36.21 کی اوسط سے مجموعی طور پر 1,340 رنز بنا چکے ہیں۔

بابراعظم گابا میں سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں جبکہ ان سے قبل یہاں سعید انور اور اسد شفیق نے سنچری بنائی تھی۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 95 رنز بناکر آسٹریلیا میں بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی وکٹ کیپر  بن گئے ہیں، ان سے قبل سرفراز احمد نے 2017ءکے سڈنی ٹیسٹ میں 72 رنز بنائے تھے۔