منی گرام کا پاکستان میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر  تک لے جانے کا فیصلہ

منی گرام کا پاکستان میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر  تک لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد: منی گرام نے پاکستان میں سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر  تک لے جانے کا فیصلہ کر لیا۔

منی گرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ولیم الیگزینڈر نے کہا کہ 2020  تک منی گرام کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھا کر 1 ارب ڈالر تک لے جانے کا  ارادہ ہے۔ اس وقت پاکستان میں 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان نے پیش رفت کی ہے اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے پاکستان میں 25 کروڑ ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ رقوم بھیجنے اور موصول کرنے والے کی شناخت یقینی بنائی جائے گی۔

ولیم الیگزینڈر نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے اور ہم پاکستان میں اپنا کاروبار بڑھانے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں قانونی طریقے سے رقوم کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیئرمین منی گرام ولیم الیگزینڈر نے وزیر اعظم کو کمپنی کی پاکستان میں سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منی گرام موجود حکومت کے ویژن کے مطابق کام کر رہی ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقم کی محفوظ اور جلد منتقلی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی منی گرام دنیا بھر میں رقوم کی منتقلی کی خدمات فراہم کرتی ہے۔