نواز شریف لندن کے برج ہسپتال میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ

نواز شریف لندن کے برج ہسپتال میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ
Image Source: File Photo

لندن: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن کے برج ہسپتال میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ ہو گئے ہیں۔


 

تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن کے برج ہسپتال میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ ہو گئے ہیں،  اس موقع پر حسین نواز اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شہباز شریف  نے میڈیا  میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر رپورٹس دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

 

شہباز شریف نے کہا  کہ شیخ رشید صاحب کی بات کا کبھی جواب نہیں دیا، اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔