آصف زرداری کی طبعیت ناساز، میرٹ پر ضمانت مل سکتی، بلاول بھٹو

 آصف زرداری کی طبعیت ناساز، میرٹ پر ضمانت مل سکتی، بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہے، ان کی میرٹ اور طبی بنیادوں پر ضمانت ہو سکتی ہے. 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا  کہ منگل کے روزاے پی سی بلائی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کوئی پلان شیئر نہیں کیا، امید ہے کہ وہ اے پی سی میں پلان شیئر کریں گے۔

انہوں نے کہا  کہ آصف زرداری کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، کیس کس صوبے میں چلنا چاہیے؟ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ جہاں جرم ٹرائل وہاں چلنا آصف زرداری کا حق ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے۔ ماضی کی غلطیوں سے نقصان ہوا، اس بار امید ہے انصاف ہوگا۔ آصف زرداری کی صحت حکومت کے ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہے، انھیں ذاتی معالج سے علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب نہیں امیروں کو ریلیف دیا۔ ارب پتی لوگوں کو بیل آؤٹ پیکج دیا گیا۔ معاشی حقوق کے تحفظ تک ملک نہیں چل سکتا۔ وفاق کی طرف سے انسانی اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں۔