پاکستان میں کورونا وائرس نے خطرناک صورت اختیار کرلی، مزید 59 افراد جاں بحق

Corona virus turns dangerous in Pakistan, kills 59 more
کیپشن: حکومت نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال برقرار رہی تو سخت پابندیاں لگ سکتی ہیں، عوام احتیاط کریں: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا نے اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں۔ عوام کی بے احتیاطی نے اس موذی مرض کو پھیلنے کی راہ فراہم کی۔ رپورٹس ہیں کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 59 افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 82 ہزار 892 کنفرم کیس ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3009 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 115 ہے۔ اس موذی مرض سے اب تک 7 ہزار 803 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پنجاب اس مرض سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں اب تک دو ہزار 904 افراد نے اپنی جانیں گنوا دی ہیں۔ صوبہ پنجاب میں اب تک ایک لاکھ 15 ہزار 786 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 14 ہزار 801 ہے۔

صوبہ سندھ کا دوسرا نمبر ہے جہاں کے 2 ہزار 858 شہریوں کو اس وبائی مرض نے موت کی وادی میں پہنچایا۔ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 66 ہزار 33 کنفرم جبکہ 16 ہزار 218 ایکٹو کیس ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں 45 ہزار 314 کنفرم کیس ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 3 ہزار 268 ہے جبکہ ایک ہزار 339 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اس مرض کے کنفرم کیسوں کی تعداد 27 ہزار 979 ہے، ایکٹو کیس ہانچ ہزار 550 ہیں جبکہ 291 اموات سامنے آ چکی ہیں۔ گلگت بلتستان کی با کی جائے تو وہاں 4 573 کنفرم اور 160 ایکٹو کیسز ہیں، وہاں مرنے والوں کی تعداد 96 ہے۔

صوبہ بلوچستان میں اب تک 16 ہزار 981 کنفرم کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، ایکٹو کیسوں کی تعداد 634 ہے جبکہ 164 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کنفرم کیسوں کی تعداد 6 316 ہے، ایکٹو کیس 1 ہزار 454 جبکہ اموات 151 رپورٹ ہو چکی ہیں۔