پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے

PPP leader Chaudhry Ahmed Mukhtar passed away
کیپشن: چودھری احمد مختار کا شمار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں میں ہوتا تھا: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری احمد مختار قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کا شمار سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے دیرینہ اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

مرحوم اہم حکومتی عہدوں پر تعینات رہے۔ انھیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر دفاع کی اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ چودھری احمد مختار کا تعلق گجرات کے سیاسی گھرانے سے تھا۔

چودھری احمد مختار نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے لاہور کے علاقے ڈیفنس ٹی میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے چودھری احمد مختار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ و غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔