آصف غفور سمیت 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی 

Promotion of 6 Major Generals including Asif Ghafoor to the rank of Lieutenant General
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی : پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چھ میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی لیفیٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔ 

اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اخترنواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات ، میجر جنرل سلمان فیاض  غنی ، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں ۔