بھارتی سازش ناکام، پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب

Pakistan,President,International Development Law Organization
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے خلاف سازش کرنے والی مودی سرکار کو ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ پاکستان نے بھارتی عزائم کو ایک بار پھر سے شکست دیتے ہوئے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا تین سال کیلئے صدر منتخب ہو گیا ہے۔ 

جنوری 2021 سے پاکستان تین سال کے لئے آئی ایل ڈی ایل او کی صدارت کرے گا اور اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نمائندگی کریں گے۔ 

انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن عالمی سطح پر انصاف، صحت ، خوراک، معیشت اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے اور سفارتی سطح پر مودی سرکار کی شکست ہے اور پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔