پولیس نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ کو گرفتار کر لیا

Pakistan,Ali Musa Gilani,PPP,Arrested
کیپشن: فوٹو/نیو نیوز

ملتان: پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسی گیلانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی کے خلاف آج پاپندی کے باوجود ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 30 رہنما نامزد اور 50 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی ار درج کی گئی ہے۔

ادھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے اور ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اپنے خلاف درج ایف آئی آر مانگی لیکن نہیں دی جا رہی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے جلسے روکنے کے لئے اب انتظامی طور پر زیادہ پاپندیاں لگائیں گے اور جلسے کے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف مقدمات درج کریں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جان بوجھ کر عوام کی جان خطرے میں ڈالنے پر قانونی کارروائی ہو گی جبکہ پشاور میں ہونے والے جلسی دیکھ کر اپوزشین کو دوسرے جلسے منسوخ کرنے چاہیئے تھے جبکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کا شرکت نہ کرنا غیر ذمہ داری ہے۔ 

انہوں نے کہا اپوزیشن قومی مجرم ہے اور اجلاس میں شرکت نہ کر کے اپوزیشن نے واضح کر دیا کہ وہ پارلینمٹ کو نہیں مانتے جبکہ اپوزیشن کی ترجیح نہ جمہوریت ہے اور نہ ہی عوام کی فلاح ۔ شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ملک میں ایسی فضا ہو کہ بیروزگاری بڑھے اور ہسپتالوں پر بوجھ میں بھی اضافہ ہو۔