کورونا بہت سیریس معاملہ ہے،ڈاکٹر جاوید اکرم

کورونا بہت سیریس معاملہ ہے،ڈاکٹر جاوید اکرم
کیپشن: screen shot

لاہور،وائس چانسلر یوایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا کی صورتحال بہت مشکل ہوچکی ہے ۔ پہلی لہر میں ہمارے پاس ماسک نہیں تھا سینی ٹائزر نہیں تھا ہم نے صورتحال پر کنٹرول حاصل کرلیا لیکن اب یہ حالات ایسے ہیں کہ کوئی بھی نہیں ڈرتا کوئی بھی ایس او پیز کو فالو نہیں کرتا ۔ ہمارے لوگ اس سے ڈر نہیں رہے نہ ہی اس کو سیریس لے رہے ہیں ۔وہ پروگرام عائشہ احتشام میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ماہ سے ہم ایک ویکسئن لگا رہے ہیں ساڑھے سات ہزار لوگوں کو لگ چکی ہے جس کے بہت اچھے نتائج ہیں ۔ ہمیں پہلے سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ ہمیں اپنی خواہشات کی قربانی دینی پڑے گی تاکہ لوگوں کو جانوں کی قربانی نہ دینی پڑے ۔ 

مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے لوگ اس وقت ایس اوپیز کو بالکل فالو نہیں کررہے ۔

پروگرام میں شامل سیکرٹری  جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن  ڈاکٹر قیصر جاوید نے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر میں ہم نے بہت اچھی کوششیں کی اور صورتحال اتنی خراب نہیں ہوئی اس میں اللہ کا خاص کرم تھا ۔ پاکستان میں کورونا کے کیسز کم ہونا شروع ہوگئے اور لائف نارمل ہوگئی کہیں بھی نہیں لگ رہا تھا کہ کورونا کوئی بیماری ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے ہوا یہ کہ ہماری لائف تو نارمل ہوئی لیکن ہم نے کورونا کو فراموش کردیااور وہ سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ۔ کورونا وائرس بہت زیادہ پھیل چکا ہے اگلے دوتین ہفتے ہمارے لئے بہت زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں ۔ عوام سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں اورگھر والوں کو محفوظ رہنے کے اقدامات کریں ۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام میں اس بارے میں آگاہی پیدا کرے ۔