لیجنڈری فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے

legendary,footballer,Maradona,passed away,heart

بیونس آئرس : غیرملکی میڈیا کےمطابق ارجنٹینا   کے لیجنڈری فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے ۔ حال ہی میں میراڈونا کا دل کا آپریشن کا ہوا تھا۔ 

 
تفصیلات کےمطابق دل کادورہ میراڈونا کی موت کاسبب بنا۔میراڈونا بیونس آئرس کے رہنے والے تھے جہاں پر گھر میں ہی ان کی حرکت قلب بند ہو گئی۔ ساٹھ  سالہ فٹ بالر کی قیادت میں ارجنٹینا نے  1986کاورلڈکپ جیتا تھا۔میراڈونا کاشمار تاریخ کے عظیم ترین فٹبالرز میں کیاجاتا ہے۔انہوں نے 1977سے 1994تک ارجنٹینا کی نمائندگی کی۔


میراڈونا کچھ عرصہ قبل ہی ہسپتال سے گھر آئے تھے جہاں پر ان کے دماغ کا انتہائی نازک آپریشن کیا گیا تھا جس میں وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔ انہوں نے 91انٹرنیشنل میچز میں 34گول کیے۔ انہوں نے بوکاجونیرزاوربارسلوناسمیت کئی کلبزکی نمائندگی بھی کی ۔وہ  ارجنٹینا کے کوچ بھی رہے ۔