شریف برادران کی والدہ کی نمازہ جنازہ 28 نومبر کو لاہور میں ادا کی جائے گی

Pakistan,Nawaz Sharif,Mother,Shahbaz sharif
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: شریف برادران کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی نمازہ جنازہ بروز ہفتہ 28 نومبر کو لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مرحومہ کی میت جمعے کو لندن سے پاکستان کے لیے روانہ کی جائے گی اور ان کی نمازہ جنازہ ہفتے کو شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قُل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہو گی جس میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔ 

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف نے عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ اپنے ، اپنے علاقوں میں رسم قل کے دن ان کی والدہ مرحومہ اور سب مسلمان مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی فرمائیں۔ 

واضح رہے کہ بائیس نومبر کو بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ شریف برادران کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ناساز تھی لیکن چند روز سے ان کی طبیعت زیادہ خراب تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن تھا اور انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔