آسٹریلوی کمپنی افغانستان میں بھنگ کی کاشت بڑھانے اور پراسیسنگ کا یونٹ لگائے گی ، معاہدہ طے پاگیا

آسٹریلوی کمپنی افغانستان میں بھنگ کی کاشت بڑھانے اور پراسیسنگ کا یونٹ لگائے گی ، معاہدہ طے پاگیا

 کابل : افغان طالبان نے بھنگ کی کاشت  بڑھانے اور پراسیسنگ مرکز کے قیام کے لئے آسڑیلوی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان میں بھنگ کا پراسیسینگ مرکز بنانے کے لیے آسٹریلوی گروپ سے لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے ۔

طالبان ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے  کہ حکومت نے  آسٹریلوی کمپنی کے ساتھ 450 ملین ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس کی رُو سے مذکورہ کمپنی افغانستان میں بھنگ کی پراسیسنگ کرنے والا مرکز قائم کرے گی۔

   طالبان کے پریس ڈائریکٹر قاری سعید خوستی کا اس معاہدے کے بارے میں کہنا ہے کہ اس معاہدے پر دونوں فریقین کی جانب سے دستخط ہوچکے ہیں اور کچھ ہی دنوں میں اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔

 افغان  ڈپٹی وزیر برائے نارکوٹکس نے گزشتہ روز کمپنی کے نمائندوں سے اہم ملاقات کی ہے جنہوں نے اس منصوبے میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ 

قاری سعید خوستی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت بھنگ سے ادویات بنانے والی اس کمپنی کو افغانستان میں ہزاروں ایکٹر پر پھیلی پوست کی فصل تک رسائی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اگست میں بر سر اقتدار آنے کے بعد طلبان نے ملک بھر میں بھنگ تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا، اس کارروائی میں منشیات استعمال اور فروخت کرنے ڈیلرز کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو پوست کی فصل کاشت کرنے سے روک دیا گیا ۔