انگلیڈ کرکٹ ٹیم 2022 میں پاکستان آئیگی: کرسچن ٹرنر

انگلیڈ کرکٹ ٹیم 2022 میں پاکستان آئیگی: کرسچن ٹرنر

لاہور: برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاک انگلینڈ کرکٹ کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیا۔گزشتہ دنوں انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بارے میں ٹرنر کا کہنا تھا کہ 'یہ فیصلہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈز نے لیا اور وہ خود مختار ہیں اور مجھ سے یا وہاں کے کسی دیگر حکام سے ہدایات نہیں لیتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ  دورہ منسوخی کا ابتدائی طور پر فیصلہ نیوزی لینڈ بورڈ کی جانب سے لیا گیا تھا تاہم جب انگلینڈ نے ایسا ہی فیصلہ کیا تو لوگوں نے سوچا کہ اس کے پیچھے کوئی سازش ہے۔ لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اس حوالے سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا ۔

انہوں نے خوشخبری سنائی کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان آئے گی۔ اور دو اضافی T20 میچز بھی کھیلے گی۔ جبکہ یہ دورہ چار سے پانچ ہفتے طویل ہوگا جس میں ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اردو میں کہا’’مجھے بہت افسوسن ہے‘‘۔

کرسچن ٹرنر نے مزید کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہو گی اگر انگلینڈ ٹیم 17 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں کھیلنے آتی ہے"