فضائی مسافروں کیلئے نئی پریشانی

فضائی مسافروں کیلئے نئی پریشانی

کراچی: کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند  کے باعث صبح جانے والی مختلف فلائٹس تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھند کے باعث جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت دیگر نجی اور غیرملکی ایئرلائنز کی صبح روانہ ہونے والی فلائٹس تاخیر کا شکار رہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال بہتر ہونے پر پروازوں کو معمول کے مطابق آپریٹ کیا جائے گا۔ فلائٹس تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ دھند کم ہوتے ہی پروازیں مکمل بحال ہوجائیں گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا اس بارے میں کہنا ہے کہ شہر قائد میں دھند کا راج ہے جس کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی، شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کی وجہ سے حد نگاہ 500میٹر تک ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت19 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔