خواتین کو گھورنا چھوڑ و  تو گند نظر آئے ، عائشہ عمر کا طعنہ

خواتین کو گھورنا چھوڑ و  تو گند نظر آئے ، عائشہ عمر کا طعنہ

لاہور: پاکستان کی خوبرواداکارہ عائشہ عمر کا گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارے کی وائرل ہونے والی تصاویر پر ردِ عمل سامنے آگیا۔

اداکارہ عائشہ عمر نے پرواز کے دوران پی آئی اے کے طیارے میں کچرا پھینکے کی تصاویر پر لکھا کہ ‘انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اپنا کچرا اپنے ساتھ ہی کیوں نہیں لے جاتے' اس کے ساتھ ہی ادکارہ نے اپنی ذہانت کا استمعال کرتے ہوئے معاشرے کے مردوں کو بھی طعنہ دے دیا، انہوں نے مزید لکھا کہ 'عورت نے کیا پہنا ہے اگر نظریں یہاں سے ہٹیں تو ہی گندگی کی طرف توجہ جائے'

53d301ac05e6056412254451f6a77109

خیال رہے کہ گزشتہ روزقومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے میں جا بجا بکھرے کچرے کی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل ہوئیں تھیں۔ لندن جانے والی پروازمیں صفائی کے ناقص انتظامات پربرطانوی کمپنی کے ملازمین نے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر ہر طرف پھیل گئیں۔

طیارے  کی سیٹوں کے نیچے اور واش روم میں پھیلی گندگی کی تصاویر پر قومی ائیر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے، یہ اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی فلائٹ میں موجود مسافروں کی جانب سے پھینکے گئے کچرے کی تصاویر ہیں. انہوں نے مزید بتایا کہ طیاروں میں کچرے کے باعث اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں ہر بار ڈیپ کلیننگ کروانی پڑتی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی کہ ہر بار قبل از پرواز صفائی کروائی ہوتی ہے۔