توشہ خانہ میں رکھے نوادرات کی نیلامی میں بے قاعد گیوں کا انکشاف

توشہ خانہ میں رکھے نوادرات کی نیلامی میں بے قاعد گیوں کا انکشاف
سورس: file

اسلام آباد: بیرون ملک سے پاکستانی قیادت کو ملنے والے نوادرات کی نیلامی سات سال سے نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ نوادرات کی ہونے والی نیلامی میں بے قاعدگیاں بھی ثابت ہوئی ہیں۔ 

رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ڈویژن کی سال 2010-18 کی آڈٹ رپورٹ پر آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔

آڈٹ حکام نے بتایا توشہ خانہ کے نوادرات کی نیلامی میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں ۔ نیلام کی جانے والے نوادرات میں خنجر اور تلوار بھی شامل ہے .

سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہا خنجر اور تلوار نوادرات کی تعریف پر  پورے نہیں اترتے تھے ہمارے پاس جگہ ناکافی ہے جس کی وجہ سے نیلامی کردیتے ہیں ۔قیمتی نوادرات کو محفوظ رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی ہر وقت چوری کا ڈر لگا رہتا ہے۔

کنوینئر کمیٹی سید نوید قمر نے کہا کہ نوادرات کو مختلف عجائب گھروں میں رکھا جاسکتا ہے  جس پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہا کہ  عجائب گھر والے معاملے پر غور کیا جاسکتا ہے.