چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ٹیم سلیکشن سے غیر مطمئن ،کوچز کو طلب کر لیا 

Chairman PCB,Pakistan Cricket Board,Ramiz Raja

لاہور :انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کیلئے منتخب کی گئی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن سے چیئرمین پی سی بی ناخوش ،رمیز راجہ نےٹیم کی فہرست پر دستخط کرنے سے انکارکردیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے انڈ ر 19 کیلئے منتخب کی گئی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر سوالیہ نشان اُٹھاتے ہوئے فہرست پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ،اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کےسربراہ نے جونیرسلیکشن کمیٹی کوکوچز سمیت طلب کرلیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق رمیزراجہ نےجونیرسلیکشن کمیٹی کےمنتخب کردہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس خوددیکھنے کافیصلہ کیاہے،چیئرمین پی سی بی ا س سلسلے میں  کوچزاورجونیرسلیکشن کمیٹی سے خود ملاقات کریں گے۔