پی آئی اے فجیرہ کے لیے پروازیں شروع کرنے والی پہلی ایئرلائن بن گئی

پی آئی اے فجیرہ کے لیے پروازیں شروع کرنے والی پہلی ایئرلائن بن گئی
سورس: file

فجیرہ : پی آئی اے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کیلئے پروازیں شروع  کرنے والی پہلی ائیرلائن بن گئی ہے ۔پی آئی اے کی پہلی پرواز پشاور سے 168 مسافر لے کر فجیرہ پہنچ گئی۔

فجیرہ کے شاہی خاندان و دیگر حکام نے پرواز اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا استقبال کیا۔ پی آئی اے فجیرہ پرواز کرنے والی پہلی بین الاقوامی ائیرلائن بن گئی ہے ۔

پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئیں ۔ پروازوں کیلئے 15منٹ میں تمام مسافروں کا امیگریشن مکمل کیا جائے گا ۔ مسافروں کیلئے خصوصی بسیں دوسرے شہروں تک مفت سروس بھی دیں گی۔