پہلی بیوی کا سوتن کو قتل کروانے کا انوکھا انداز ،کسی فلمی سین سے کم نہیں!

Criem Scene in Lahore,First and 2nd Wife,Johar Town

لاہور :شوہر کی دوسری شادی اُس کیلئے در د سر بن گئی ،پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو مارنے کیلئے سپاری تک دے ڈالی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں قتل کی انوکھی واردات نے سب کو حیران پریشان کر دیا ،پولیس ایک لمبے عرصے تک شوہر کی دوسری بیوی کے قاتلوں کو ڈھونڈتی رہی لیکن قتل کا ڈراپ سین اُس وقت ہوا جب تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ قاتل کوئی اور نہیں شوہر کی پہلی بیوی ہی تھی ۔

ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ شوہر نے دوسری بیوی کو علیحدہ گھر لے کر دیا تھا جس پر پہلی بیوی اپنی سوتن سے ناراض تھی ،حسد کی آگ میں جلتی عورت نےاپنی سوتن کی سپاری دے ڈالی اور قتل کروا دیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی خاتون وکیل کی اسسٹنٹ تھیں ،پولیس نے قتل میں ملوث دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے ،اس سے قبل قتل کے شبہ میں عقیلہ کے شوہر کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن تفتیش میں حقائق اس کے برعکس سامنے آئے ،قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا کوئی اور نہیں وکیل کی ہی پہلی بیوی تھی ۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو اعتراض تھا کہ اس کے شوہر نے مقتولہ کو علیحدہ گھر کیوں لے کر دیا تھا ؟ملزمہ نے قتل کیلئے شوٹر سے رابطہ کیا اور دو لاکھ روپے سپاری دی ،قاتل نے عقیلہ کے شوہر اورنگزیب کے ہاں کام کرنے والے چاند نامی شخص سے مدد لی تھی ۔

مصنف کے بارے میں