سائنسدانوں نے جدید پٹی ایجاد کرلی، زخم 25 فیصد زیادہ تیزی سے ٹھیک ہوگا 

سائنسدانوں نے جدید پٹی ایجاد کرلی، زخم 25 فیصد زیادہ تیزی سے ٹھیک ہوگا 
سورس: File

کیلیفورنیا: امریکی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی پٹی ایجاد کر لی ہے جو  زخم  کو 25 فیصد زیادہ تیزی سے مندمل کرنے میں مدد دیتی ہے 

میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ سمارٹ چوٹ پٹی وائرلیس سرکٹ سے بنی ہے جو بجلی کے کرنٹ اور درجہ حرارت کے سینسر کے ذریعے زخم مندمل ہونے کے عمل کی نگرانی بھی کرتی ہے اور اس مقصد کیلئے بافتوں کو متحرک کرکے ریکوری کا عمل تیز بناتی ہے۔

اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق یہ ہائی ٹیک ڈیوائس زخم کو جلد بھرتی ہے زخمی بافتوں میں خون کی روانی کو بحال کرتی ہے اور جلد کی ریکوری بھی تیز کرتی ہے۔

یہ پٹی ساتھ ہی زخم کی وجہ سے جلد پر نشان کو بھی کم یا ختم کرتی ہے۔ اس ایجاد کے حوالے سے تحقیقی مقالہ نیچر بایو ٹیکنالوجی جریدے میں شائع ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں