ٹائٹینک کے ایک کلرک گھڑی110 سال بعد 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام کردی گئی

ٹائٹینک کے ایک کلرک گھڑی110 سال بعد 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام کردی گئی

 لندن: ٹائٹینک کے  ڈوبنے کے  110 سال بعد اس میں سفرکرنے والے ایک کلرک کی پاکٹ گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز( دوکروڑ 61لاکھ 34 ہزار روپے)میں فروخت کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق  14اپریل 1912 کو بحری جہاز ٹائٹینک کے ڈوبتے وقت ایک  کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی گھڑی پانی میں ڈوب گئی تھی ، لیکن خوش قسمتی  سے گھڑی پانی میں  جم گئی تھی۔  سمندر سے گھڑی  برآمد ہونے کے کچھ عرصے بعد اسے آسکر کی اہلیہ کو دے دیا گیا تھا  ۔

اب  اس  گھڑی کوبرطانیہ کے ایک نیلام گھر کے ذریعے 98 ہزارپاؤنڈز ( دوکروڑ 61لاکھ 34 ہزار روپے) میں فروخت کردیا گیا ہے ۔ اس  کے علاوہ ٹائٹینک کی دیگراشیا جن میں   فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پاؤنڈز (ایک کروڑ33 لاکھ 33ہزار674 روپے) اورجہاز میں سفرکرنے والے امیرمسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ 9 لاکھ 32 ہزار 643 روپے) میں فروخت کی گئی۔

سروے

مصنف کے بارے میں