چین، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک 9 زخمی ہو گئے

چین، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک 9 زخمی ہو گئے

چین کے صوبے ژنجیان  کے دارلحکومت اوراقمی میں واقع عمارت میں آتشزد گی سے 10افراد جان سے گئے ،

 تفصیلات  کے مطابق  چینی  حکام کا کہنا ہے کہ  آگ  کا زہریلا  دھواں  عمارت  کی  15 ویں منزل سے 21 ویں منزل تک پھیل گیا  ، زیادہ تر افراد کی موت   سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے  واقع ہوئی ہیں  ۔9  افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

چین میں خستہ حال تنصیبات، ناقص حفاظتی بیداری اورحکومتی بدعنوانی کی وجہ سے حالیہ آگ، دھماکوں اور عمارتوں کے منہدم ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔