عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی اترے گا: اسد عمر، اجازت کیلئے ایک اور درخواست 

عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی اترے گا: اسد عمر، اجازت کیلئے ایک اور درخواست 
سورس: File

اسلام آباد: تحریک انصاف نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراونڈ میں لینڈنگ کی انتظامیہ کو  ایک اور درخواست    جمع کروا دی ہے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر ہر حال میں پریڈ گراؤنڈ میں ہی اترے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق  عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ  اور ٹیک آف کی تحریری اجازت مانگ لی ہے ۔ درخواست    علی نواز اعوان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو دی گئی۔ 26 نومبر صبح 11 سے شام 5 بجے تک ہیلی کاپٹر لینڈنگ ٹیک آف کی اجازت دی جائے۔

دوسری طرف پنڈی میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو اور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ انہیں پریڈ گراؤنڈ سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن ڈی سی اسلام آباد اجازت نہیں دے رہے۔لیکن ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی اترے گا۔ 

مصنف کے بارے میں