ملک کا پہلا جینڈر یونٹ  قائم کردیا گیا

ملک کا پہلا جینڈر یونٹ  قائم کردیا گیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا   کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار  ہم نے جینڈر یونٹ    قائم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جینڈر یونٹ کے قیام کی تقریب سے  خطاب میں احسن اقبال  کا کہنا تھا پاکستان میں خواتین کو پیچھے رکھنے کے لیے دین کا استعمال کیا جاتا ہے،  حضرت خدیجہ ایک بزنس وومن تھیں،  خاندان کی کفالت مردوں کی ذمہ داری ہے،  اسلام  میں خواتین کو ذمہ داری نہیں دی گئی پھر بھی اس نے ذمہ داریاں اٹھائی ہوئی ہیں،اسلام نے عورتوں کو عزت کا مقام دیا  ہے۔ 

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا  اسلام خواتین کو کاروبار کی اجازت دیتا ہے،  ہر شعبے میں خواتین کا کردار  بڑھ  رہا ہے ، معاشرہ میں خواتین کے لیے تحفظ پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے،  خواتین کا ایکسپورٹ میں بھی بہت اہم  کردار  ہے، پاکستان کا مستقبل پاکستان کے نوجوان نسل ہے  ۔

مصنف کے بارے میں