نئے آرمی چیف کی تعیناتی تازہ ہوا کا جھونکا ہے، 7 ماہ سے جی ایچ کیو سے رابطہ نہیں، اب کوئی رابطہ کرے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں: شیخ رشید 

نئے آرمی چیف کی تعیناتی تازہ ہوا کا جھونکا ہے، 7 ماہ سے جی ایچ کیو سے رابطہ نہیں، اب کوئی رابطہ کرے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں: شیخ رشید 
سورس: Twitter

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اب انتخابات اپریل یا مئی میں دیکھ رہا ہوں ۔ 7 ماہ سے جی ایچ کیو نے رابطہ نہیں کیا اب اگر کوئی رابطہ کرے گا تو  مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 

لال حویلی میں نیوز کانفرنس میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل جلوس لے کر عمران خان کے جلسے میں جا رہا ہوں ۔ جلسہ ہوگا یہ دھرنا یہ عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے۔ فوج کی طرف سے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔ اسی وجہ سے اب ان 13 جماعتوں کے آخری دن شروع ہوگئے ہیں۔ 

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جلد انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے۔ عمران خان ہی آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔ مریم نواز اور نواز شریف اب کس چیز سے خوفزدہ ہیں انہیں واپس آجانا چاہیے۔ 

مصنف کے بارے میں