عمران خان کی جان خطرے میں ہے تو رانا ثنا اللہ چورن بیچنے بیٹھے ہوئے ہیں: فواد چودھری

عمران خان کی جان خطرے میں ہے تو رانا ثنا اللہ چورن بیچنے بیٹھے ہوئے ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان خطرے میں ہے تو رانا ثنا اللہ چورن بیچنے بیٹھے ہوئے ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ روز خطرے کی بات کرتے ہیں ، پاکستان کے ہر شہری کی حفاظت کرنا اُن کا کام ہے ۔ اگر ان سے کچھ نہیں ہوتا تو یہ گھر جا کر بیٹھیں ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ جلد اختتام کو پہنچے گی ، یہ جدوجہد عمران خان کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے ۔ عمران خان یہ جدوجہد عوام کے لئے کر رہے ہیں ۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 63 فیصد عوام چاہتی ہے کہ پاکستان میں الیکشن کروائے جائیں ۔ الیکشن ملتوی کرانے کی آپشن موجودہ حکومت کے پاس نہیں ہے ۔ ہم نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کرانے کا اعلان کریں تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔

فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف پاکستان کے پیسوں پر عیش کر رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں