کل راولپنڈی اس لیے جانا ہے کہ ملک میں یہ فیصلہ کن وقت ہے: عمران خان

کل راولپنڈی اس لیے جانا ہے کہ ملک میں یہ فیصلہ کن وقت ہے: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ کل راولپنڈی اس لیے جانا ہے کہ ملک میں یہ فیصلہ کن وقت ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کرتا رہوں گا ۔ ہمارے جیسے لوگ ملک کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے سے پوچھیں تو کہتے ہیں پیچھے سے حکم ہے ۔ شہباز گل اور اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا انہوں نے تو سیدھے سیدھے نام لیے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر یہ الیکشن نہیں کرانا چاہتے تو ان سے کیا بات کروں ۔ ملک میں سیاسی استحکام الیکشن سے آئے گا ۔ یہ جو مرضی کرلیں الیکشن تو ہوں گے ۔ یہ ڈر رہے ہیں لیکن الیکشن جب بھی ہوں یہ ہار جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ فوج کو کنٹرول کریں ۔ کبھی نہیں سوچا آرمی چیف میری مرضی کا ہو ۔ نہ اپنا جج لگانے کی کوشش کی نہ آئی جی نہ نیب اور ایف آئی اے کا ہیڈ ۔ ادارے میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں یہ کیا بات ہوئی کہ ادارے کے خلاف ہیں ۔ آزادی تب ہو گی جب کوئی ڈکٹیٹ نہ کرے کہ روس سے تیل لو یا نہ لو ؟ سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا سے آزادی کی زیادہ ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں